بین الاقامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | غاصب صہیونی فوج کی جانب سے خان یونس میں فلسطینی مقاومت کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے اسکواڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی غاصب صہیونی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ شمالی غزہ میں اس کے 6 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، اسرائیلی فوجی آئی ای ڈی دھماکے اور حماس جنگجوؤں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ میں ـ جسے اس سے قبل صہیونی ریاست نے کلیئر قرار دیا تھا ـ صہیونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور خان یونس اور شمالی غزہ میں ان کی ہلاکتوں میں زبردست اضافہ ہؤا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مقاومت کے مجاہدن کے ساتھ جھڑپ کے دوران صہیونی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
آپ کا تبصرہ